🗄️ *سچی حکایات ” ذہن، شیطان اور فساد “*
💫 *بہت سے لوگ دوسروں کو مشورہ دیتے وقت کہتے ہیں ماں باپ کو نہیں چھوڑنا چاہیئےکیونکہ ماں باپ دوبارہ نہیں ملتے بیوی کو چھوڑ دیں کیونکہ بیوی تو دوسری بھی مل جائے گی اسلام میں چار شادیوں کی اجازت جو ہے۔*
💫 *ایسے لوگ یہ کیوں نہیں سوچتے کہ کیا بیوی کے بچے نہیں ہوتے یا وہ ماں نہیں ہوتی؟ کیا اپنے ماں باپ کے خاطر اپنے بیوی بچوں کو چھوڑ دینا چاہیئے؟*
💫 *اسلام نے میاں بیوی کے ایک دوسرے پر حقوق کو واجب قرار دیا ہے ایسے میں ان حقوق کو کیوں نہیں دیکھا جاتا جو ان پر بھی اور مشورہ دینے والوں پر بھی واجب ہیں؟*
💫 *میاں بیوی میں جدائی ڈالنا شیطان کا پسندیدہ عمل ہے اور بہت خوشی مناتا ہے لہذا شیطان کے ساتھ بننے سے بہتر ہے رب تعالی کے دوست بن جاؤ۔*
💫 *دو جوڑوں کو علیحدہ کروانے سے بہتر ہے معاملات کو دیکھ کر ان میں صلح کروا دو اسی میں ب
ھلائی ہے۔*