♦️أمت کو فجر کی نماز کی ترغیب دی جائے، اس سے رات کے موبائل کی مشغولی میں کمی آ سکتی ہے♦️
♦️نماز فجر چھوڑ کر سوتے پڑے رہنے کے دنیا آخرت میں نقصانات♦️
جمع و ترتیب: الشيخ ابو العرباض مقبول احمد
1 : نماز فجر کے وقت سوئے رہنا منافقت کی علامت ہے۔ صحیح ابوداود563
2: نماز فجر کے وقت سوئے رہنے والے کے کانوں میں شیطان پیشاب کرتا ہے۔ صحیح بخاری 3270
3: نبی ﷺ نے فرمایا: کہ میرا جی چاہتا ہے کہ نماز فجر کے وقت سوئے رہنے والوں کو ان کے گھروں سمیت ہی جلا دوں ۔ صحیح بخاری 657
4 : نماز فجر کے وقت سوئے رہنے والے کا سر موت سے لے کر روزِ قیامت تک مسلسل پتھر سے کچلا جا تا رہے گا۔ صحیح بخاری 7047
5: نماز فجر کے وقت سوئے رہنے والے کا سارا دن سستی اور پریشانیوں میں گزرتا ہے۔ صحیح بخاری3269
6: جس گھر میں لوگ نماز فجر کے وقت سوئے رہیں وہ گھر شیطان کی آماجگاہ ہے۔ مفهوم حديث صحيح مسلم 380
7: نمازوں کو ضائع
کرنیوالے لوگ جہنم کی "غی"نامی وادی میں ہوں لے گے۔اور یہ وہ وادی ہے جس میں جہنمیوں کا خون اور پیپ دوڑ تا ہے
تفسیر ابن كثير سورة مریم 59