قیمتی نصیحت

 اخلاق و آداب:


١)....اپنی اولاد کو لینے دینے کھانے پینے لکھنے اور خدمت کرتے وقت دایاں ہاتھ استعمال کرنے کا عادی بنائیں-


٢)....اور ہر کام سے پہلے بسم اللہ پڑھنے کی وصیت کریں خصوصا کھانے اور پینے سے پہلے بسم اللہ کا عادی بنائیں اور کھانے کے بعد الحم


اللہ کا عادی بنائیں.


٣)....اسی طرح بیٹھ کر کھانے اور پینے کی ترغیب دیں.


٤)...اولاد کو صفائ کا خوگر بنائیں کہ وہ اپنے ناخن تراشیں اور کھانا کھانے سے پہلے اور بعد میں اپنے ہاتھ دھوئیں استنجا کی تعلیم دیں اور پیشاب کرنے کے بعد ٹشو پیپر استعمال کریں یا پانی سے دھولیں تاکہ ان کی نماز صحیح ادا ہو اور ان کا لباس ناپاک نہ ہو.

 

٥)....والدین نرم لہجے میں ان کو سمجھائیں اور اگر وہ کچھ غلطی کر بیٹھیں تو انہیں رسوا نہ کریں اگر وہ سرکشی پر اڑے رہیں تو ان سے زیادہ سے زیادہ تین دن تک بات نہ کریں.


٦)....بچوں کو اذان کے وقت خاموش رہنے کا حکم دیں اور جو کلمات موذن کہتا ہے جوابا یہ بھی کہیں پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھیں اور پھر وصیلہ کی دعا پڑھیں 

دعا یہ ہے!

 اَللّٰہُمَّ رَبَّ ھٰذِہِ الدَّعْوَةِ التَّآمَّةِ وَالصَّلٰوةِ الْقَآئِمَةِ اٰتِ مُحَمَّدَنِ الْوَسِیْلَةَ وَالْفَضِیْلَةَ وَابْعَثْہُ مَقَامًا مَّحْمُوْدَنِ الَّذِیْ وَعَدْتَّہ  ۔

   اے اللہ! اس مکمل دعوت اور قائم رہنے والی کے پروردگار حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مقام وسیلہ اور فضیلت سے سرفراز فر ما اور( شفاعت کے) مقام محمود پر جس کا آپ نے ان سے وعدہ کیا ہے.


٧)....جب بچے بڑے ہوجائیں (دس سال کے) تو ہر بچے کا مستقل الگ بستر بنائیں اگر یہ نہ کر سکیں تو ہر ایک بچے کا لحاف ضرور الگ ہو اور بہتر یہ ہے کہ بچیوں کا کمرہ جدا ہو اور بچوں کا کمرہ الگ ہو اور یہ سب کچھ بچوں کے اخلاق اور صحت کے پیش نظر لازم کیا گیا ہے

 

٨)....بچوں کو اس بات کا عادی بنائیں کہ رستے میں کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں بلکہ جو تکلیف دہ چیز راستے میں موجود ہو اسے اٹھاکر ادھر ادھر پھینک دیں.


٩)....بچوں کو برے دوستوں سے بچائیں اور راستوں میں بیٹھنے سے ان کو منع کریں.

 

١٠)....گھر راستہ اور جماعت میں بچوں کو درج ذیل الفاظ سے سلام کریں تاکہ وہ بھی سلام کرنا سیکھ لیں السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ


١١)....ہمسایوں سے حسن سلوک کرنے اور ان کو تکلیف نہ دینے کا بچوں کو عادی بنائیں.


١٢)....بچوں کو اس بات کا عادی بنائیں کہ مہمان کی عزت وتکریم کریں اور مہمان نوازی کا سامان کو پیش کریں.....

(علم وادب)

Post a Comment

Previous Post Next Post