👈 *پھر یہ کیسا مسلمان ہوا*👉
وہ سرنام سے تعلق رکھتی تھی ، مذہباً شاید ہندو تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلم کو ویرہاؤس میں ملی تھی ، پھر دونوں میں دوستی ہوئی جو جلد ہی محبت میں بدل گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلم نے شادی کی شرط رکھی کہ پہلے تم مسلمان ہو جاؤ ، اسے اپنے مذہب سے کوئی لگاو تو تھا نہیں اس لیے فورا اسلام قبول کرنے پر راضی ہو گئی ۔۔۔۔۔
اسلم اسے ایک مقامی مسجد لے گیا ، جہاں مولوی صاحب نے اس سے عہد لیا کہ وہ کبھی شراب نہیں پئےگی ، زنا نہیں کرے گی ، جھوٹ نہیں بولے گی وغیرہ وغیرہ ،،، اس نے خوشدلی سے سب وعدے کئے اور کلمۂ حق کہہ کر اسلام میں داخل ہو گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔ جب مولوی صاحب نکاح پڑھانے لگے تو اس نے ایک عجب بات کہہ ڈالی ، جسے سن کر سب حیران ہو گۓ .
کہنے لگی :
" مولوی صاحب ، رکو پہلے اسلم کو تو مسلمان کر دو"۔۔
مولوی صاحب بولے :
" بیٹا !!اسلم تو پہلے سے ہی مسلم ہے "۔۔۔۔
وہ حیرانی سے کہنے لگی ، لیکن آپ نے جو مجھ سے نہ کرنے کے لیے کہا وہ سب تو اسلم کرتا ہے پھر یہ کیسے مسلمان ہوا؟ "
_*پیارے مسلم بہن بھاٸیوں آج ہم صرف نام کے مسلمان رہ گٸے ہیں*_
_*ہمیں بتانا پڑتا ہے کہ میں مسلمان ہو ہمارا کردار کیوں نہ بتاتا کہ ہم مسلمان ہیں*_